ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 36 پیسے کمی

ایل پی جی

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 36 پیسے کمی کردی ہے۔

سیلاب کے باعث پیاز ،ٹماٹراور سبزیوں کی فصلیں تباہ، قیمتیں دگنی ہو گئیں

ہم نیوز کے مطابق اس ضمن میں اوگرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے تحت ستمبرکے لیے ایل پی جی کی نئی قیمت 211 روپے 55 پیسے فی کلو مقرر کردی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے تحت نئی قیمت کے مطابق 11 اعشاریہ 8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 75 روپے 11 پیسے سستا ہوگیا ہے۔

ستمبر کے لیے ایل پی جی کے 11 اعشاریہ 8 کلوگرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار496 روپے مقرر کی گئی ہے۔

مہنگائی کا راج: ہفتہ وار شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، 23 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں

ہم نیوز کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں