بارشوں اور سيلابی ریلوں سے مزید 27 افراد زندگی کی بازی ہار گئے


مون سون بارشوں اور سيلابی ریلوں سے مزید27 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ اب تک جاں بحق ہونے والے افراد کى تعداد ایک ہزار 191ہو گئی۔

گزشتہ چوبيس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ایک، خیبر پختون خوا میں4اور سندھ میں15افراد چل بسے۔ اب تک سندھ میں سب سے زیادہ 422 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

سیلاب کے باعث بلوچستان میں 253، خیبر پختونخوا میں 264 اور پنجاب میں188 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ سیلابی ریلوں اور بارشوں کے باعث حادثات میں جاں بحق ہونے والوں میں 522 مرد،246خواتین اور399 بچے شامل ہیں۔

تفصیل پڑھیں:حکومت ہو نہ ہو، سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں، تنہا نہیں چھوڑیں گے، مریم نواز

رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبيس گھنٹوں کے دوران 87 افراد حاليہ بارشوں اور سيلاب سے زخمى ہوئے۔ملک بھر میں اب تک زخمى ہونے والے افراد کی کل تعداد 3ہزار641 ريکارڈ کى گئى ہے۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں سے سب سے زیادہ پنجاب میں 2023 افراد زخمى ہوئے۔سندھ میں زخمى افراد کى تعداد 1101 تک جا پہنچى ہے۔بلوچستان میں حاليہ بارشوں سے زخمى افراد کى تعداد 164 ہے،خيبر پختونخوا میں 327 جبکہ آزاد کشمير میں 21 زخمى رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے دن رات کام کرنا ہو گا، بلاول بھٹو

ملک بھر کے 80 اضلاع بارشوں اور سيلاب سے متاثر ہيں۔بارشوں اور سیلاب کے  باعث ملک بھر میں 3لاکھ 72 ہزار 8 سو 23 گھر تباہ ہوئے۔بارشوں اور سيلاب سے جزوى طور پر 7 لاکھ 33ہزار 536 گھروں کو نقصان پہنچا۔

ملک بھر میں 243 پلوں اور 173 دکانوں کو حاليہ بارشوں سے نقصان پہنچا۔ کل 5063 کلو ميٹر سڑک  بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہوئیں۔7 لاکھ 31 ہزار سے زائد مويشيوں کا نقصان ہوا۔

 

 


متعلقہ خبریں