یو اے ای سیلاب متاثرین کےلیے 50ملین ڈالر کی امداد فراہم کر رہا ہے، وزیر اعظم


وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کی  یواے ای نے سیلاب متاثرین کی مدد جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

وزیر اعظم شہباز ریف نے کہا ہے کہ یواے ای کے صدر محمد بن زید النہیان سے گزشتہ رات ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی، متحدہ عرب امارات کے صدر نے سیلاب متاثرین کی مدد جاری رکھنے کا یقین دلایا۔


یہ بھی پڑھیں:حکومت ہو نہ ہو، سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں، تنہا نہیں چھوڑیں گے، مریم نواز

ان کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سےسیلاب متاثرین کےلیے 50ملین ڈالر کی امداد فراہم کی جارہی ہے۔یواے ای کے صدر کی دعوت پر 3ستمبر کا طے شدہ دورہ باہمی مشاورت سے ملتوی کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ   دورہ ملتوی کرنے کا مقصد سیلاب متاثرین کے لیے جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشن پر توجہ مرکوز رکھنا تھا۔


متعلقہ خبریں