آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا


لاہور: دفاعی چمپئن آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شاندار کارکردگی کی وجہ سے آل راؤنڈر ٹم ڈیوڈ 15 رکنی آسٹریلوی اسکواڈ کا حصہ بن گئے جبکہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ایرون فنچ کو آسٹریلوی ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔

گزشتہ سال ورلڈ کپ جیتنے والے آسٹریلوی اسکواڈ میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے میچل سویپسن کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہانگ کانگ کو شکست، بھارت سوپر 4 مرحلے میں پہنچ گیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں کپتان ایرون فنچ، آشٹن اگر، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، جوز ہیزل ووڈ، جوش انگلس، میچل مارش اور گلین میکسویل شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کین رچرڈسن، اسٹیو اسمتھ، میچل اسٹارک، میتھیو ویڈ، مارکس اسٹوئنس، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زمپا کو بھی آسٹریلوی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

Image

واضح رہے کہ آسٹریلیا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کی گروپ اسٹیج کا آغاز 16 اکتوبر سے ہو گا اور سپر 12 مرحلہ 22 اکتوبر سے شروع ہو گا۔


متعلقہ خبریں