میں بڑا خطرناک ہوں اور ہر روز زیادہ خطرناک ہوتا جا رہا ہوں، عمران خان


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں بڑا خطرناک ہوں اور ہر روز زیادہ خطرناک ہوتا جا رہا ہوں۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی عدالت میں پیشی کے بعد صحافی نے سوال کیا کہ آپ کے ساتھ اندرونی سازش ہوئی ہے یا بیرونی ؟ جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ میں بہت خطرناک ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون جج اور پولیس افسران کو دھمکیاں، عمران خان کی عبوری ضمانت میں 12 ستمبر تک توسیع

صحافی کے پوچھے گئے ایک سوال پر کہ آپ کی اہلیہ پر الزام ہے انہوں نے ملک ریاض سے ہیروں کا ہار لیا۔

عمران خان نے جواب دیا کہ ہیرے بڑے سستے ہوتے ہیں، مہنگی چیز کی بات کرو۔


متعلقہ خبریں