تباہ کن سیلاب نے سندھ میں 100 کلومیٹر چوڑی جھیل بنادی،سیٹلائٹ تصویر جاری


  بدترین سیلاب کے پانی نے سندھ میں 100  کلومیٹر چوڑی جھیل بنادی۔ امریکی خلائی ادارے ناسا نے سیٹلائیٹ تصاویر جاری کردیں۔

امریکی خلائی ادارے ناسا نے  پاکستان میں سیلاب کی تباہی کے مناظر جاری کردیے۔ ناسا کی جانب سے 28 اگست کو خلا سے لی گئی تصویر میں  سندھ میں بڑی جھیل نمایاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی خلائی کمپنی نے پاکستان میں سیلاب کی سیٹلائٹ سے لی گئیں تصاویر جاری کردیں

ناسا کی جانب سے  اگست 2021 اور اگست 2022 کی  دو تصاویر جاری کی  گئیں ہیں  جن سیلاب کے باعث  ہونے والی  تبدیلیوں کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

سندھ کی سیٹیلائٹ تصاویر

 تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بارشوں اور  سیلاب  کے باعث دریائے سندھ کے پانی نے 100 کلومیٹر تک کے زرعی علاقے کو مکمل جھیل میں تبدیل کر دیا ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیٹیلائٹ امیج میں گہرا نیلا رنگ سیلابی جھیل کی نشاندہی کر رہا ہے۔ سیٹیلائٹ تصاویر میں شدید بارشوں، سیلاب سے سندھ کا بڑا حصہ  پانی میں غرق دیکھا جا سکتا ہے۔

پاکستان کی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے  کہا  ہےکہ  سیلاب کے بعد ملک کے کچھ حصےایک چھوٹے سمندر  میں تبدیل ہو گئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے جب تک مون سون بارشیں اور سیلاب ختم ہوگا پاکستان کا ایک چوتھائی یا ایک تہائی حصہ زیر آب آ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:زندگی کی تلاش میں، سیلاب متاثرین کی تباہ حال زندگی کی تصویری جھلک

 سی این این کے مطابق پاکستان میں موجود موسمیاتی ڈیٹا کے مطابق یہ ملک کا بدترین مون سون سیزن ہے اور ابھی اس کے ختم ہونے میں پورا ایک مہینہ باقی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق  اب تک رواں سیزن میں سندھ اور بلوچستان میں معمول سے 500 فیصد زیادہ بارشیں ہوئی ہیں۔


متعلقہ خبریں