علی گیلانی کو باوقار تدفین نہ دینے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا، ترجمان دفتر خارجہ


اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ حریت رہنما سید علی گیلانی کو باوقار تدفین نہ دینے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ آج حریت رہنما سید علی گیلانی کی پہلی برسی ہے اور بھارتی ناظم الامور کو علی گیلانی کو باوقار تدفین نہ دینے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی بربریت اور مظالم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے جذبات کو دبا نہیں سکتے اور بھارتی قابض افواج نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 6 کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اکتوبر سے بجلی کے بلوں میں کمی آنا شروع ہو جائے گی، خرم دستگیر

عاصم افتخار نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کی مذمت کرتے ہیں۔

ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور سیلاب سے بڑی سطح پر تباہی ہوئی ہے۔ اوورسیز پاکستانی اس آفت سے نمٹنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں