سیلاب متاثرین کی امداد: ترکیہ اور ازبکستان سے خصوصی طیارے پاکستان پہنچ گئے


مشکل وقت میں برادار ممالک پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ترکیہ اور ازبکستان سے امدادی سامان لیکر خصوصی طیارے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ترک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترکیہ نے ہمیشہ مشکل میں پاکستان کی مدد کی ،ترکیہ کی جانب سے ٹرینوں کے ذریعے پاکستان امداد آرہا ہے، ترکی کا امداد،ہمددری اور مخلصانہ اقدامات پر مشکور ہوں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ صدر اور قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ سیلاب سے ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے جن میں 300 بچے شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم اس مشکل آفت میں مل کر نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یاد رہے آج امدادی طیارے سیلاب زدگان کے لیے سامان لیکر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے ہیں، ازبکستان سے آنے والے طیارے کا استقبال وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے کیا جبکہ ترکی سے آنے والے طیارے کا استقبال وزیر داخلہ رانا ثنااللہ اور شیری رحمان نے کیا۔

ترکیہ کے وزیرداخلہ اور وزیر ماحولیات  بھی پاکستان پہنچے ہیں، احسن اقبال نے ترکیہ کے وزیرداخلہ اور وزیرماحولیات کو سیلاب کی تباہ کاریوں اور امدادی کاموں پر بریف کیا، وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ترکیہ کےصدر اورعوام کے مشکور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کی مدد: ترکیہ سے چھٹی پرواز کراچی پہنچ گئی

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ترکیہ کے جذبے کو کبھی بھی بھلا نہیں سکتے وہ پاکستان کا مخلص دوست ہے جبکہ ترکیہ کے وزیرداخلہ نے کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جب تک پاکستانی عوام نہیں کہیں گے فضائی اور ٹرین کے راستے مدد جاری رکھیں گے۔

 

ترکیہ سے چھٹا طیارہ امدادی اشیا لے کر 30 اگست کو کراچی ائیر پورٹ پہنچا تھا، رپورٹ کے مطابق پہلے ترکش ائیر فورس کی پہلی پرواز میں میں 38 اور دوسرے میں 14 ٹن امدادی سامان لایا گیا تھا، خرم دستگیر ، سعید غنی اور وزارت خارجہ کے اعلی حکام نے امدادی سامان وصول کیا۔

حکومت ترکیہ کی جانب سے پاکستان کے سیلاب اور بارش سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے بھیجے گئے سامان میں ٹینٹس، مچھر دانیاں اور اشیائے خور و نوش شامل تھے۔


متعلقہ خبریں