حمزہ شہباز لندن سے واپس لاہور پہنچ گئے


سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز لندن سے واپس لاہور پہنچ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز اپنی بیٹی کے علاج کے سلسلے میں لندن گئے تھے، انہوں نے 3 ہفتے سے زائد برطانیہ میں قیام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن نے حمزہ شہباز کو دوبارہ قائد حزب اختلاف لانے کا فیصلہ کر لیا

یاد رہے سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز 4 اگست کو نجی دورے پر لندن روانہ ہوئے تھے،  ذرائع کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز لندن میں میاں نواز شریف سے اہم ملاقات کریں گے۔


متعلقہ خبریں