کراچی میں پھر ہیٹ ویو کا خطرہ


کراچی: محکمہ موسمیات نے شہرقائد کے باسیوں کے لیے ایک مرتبہ پھر آئندہ دو دن میں ہیٹ ویو(لو) کی پیشن گوئی کردی ہے۔

کراچی کا موسم آج مجموعی طور پر گرم اور خشک رہے گا۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 36 اور زیادہ سے زیادہ 44  ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محمکہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کے دوسرے عشرے میں ملک کے مختلف شہروں میں  موسم گرم اور خشک رہے گا۔

حیدر آباد میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ، سکھر میں 42، دادو 41، اوکاڑہ 40 اور ڈیرہ غازی خان میں درجہ حرارت 39  ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں درجہ حرارت33  ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور اور پشاور میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں، گھر سے باہر جانے کے دوران سر پر گیلا کپڑا رکھیں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔


متعلقہ خبریں