گجرات جلسہ امپورٹڈ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، مونس الہٰی

ایف آئی اے کا مونس الٰہی کے ریڈ وارنٹ کیلئے انٹرپول سے رابطہ

سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ گجرات کے عوام کپتان کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں، گجرات کے عوام آج عمران خان پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کریں گے۔

مونس الہی کا کہنا تھا کہ آج کا جلسہ امپورٹڈ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، عمران خان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں، امپورٹڈ حکومت اور اس کے ترجمان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، لیکن عمران خان امپورٹڈ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی تقریر حواس باختہ شخص کی تقریرتھی،شیخ رشید

گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا بھی کہنا تھا کہ عمران خان کا گجرات کا جلسہ نئی تاریخ رقم کرے گا۔ گجرات میں ظہور الہٰی اسٹیڈیم میں جلسے کے انتظامات کے جائزے کے موقع پر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ گجرات کل بھی عمران کا تھا، آج بھی ہے اور کل بھی رہے گا۔


متعلقہ خبریں