عالمی برادری پاکستان کے قرضے معاف کرے، برطانوی رکن پارلیمنٹ


لندن: برطانیہ کی رکن پارلیمنٹ کلاڈیا ویب نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کے قرضے فوری طورپر معاف کرے۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ کلاڈیا ویب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والی تباہی کو دیکھتے ہوئے عالمی برادری فوری طور پر قرضے معاف کرے۔

انہوں نے لکھا کہ پاکستان میں مہنگائی بلند ترین سطح 27 فیصد پر ہے اور قرض واپس لینے کے بجائے دنیا پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہونے والے بحران کا معاوضہ ادا کرے۔

اس قبل بھی برطانوی رکن پارلیمنٹ کلاڈیا ویب نے کہا تھا کہ گرین ہاؤس گیس کے عالمی اخراج میں پاکستان کا حصہ صرف ایک فیصد ہے تاہم وہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثر ممالک کی فہرست میں 10 اولین ملکوں میں شامل ہے اور پاکستان ہماری لالچ کی قیمت چکانے پر مجبور ہے۔


متعلقہ خبریں