ارجنٹائن کی نائب صدر کو قتل کرنے کی کوشش ، پستول جام ہو گیا


ارجنٹائن کی نائب صدر کو قتل کرنے کی کوشش کے دوران پستول جام ہونے کے باعث وہ  بال بال بچ گئیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

بی بی سی کے مطابق کرسٹینا فرنانڈیز ڈی کرچنر اپنے گھر کے باہر حامیوں کا استقبال کر رہی تھیں کہ ہجوم میں سے ایک شخص نے ان سامنے ان کے چہرے کا نشانہ لیا، گن چلائی لیکن خوشقسمتی سے وہ چل نہ سکی۔

صدر البرٹو فرنانڈیز کا کہنا ہے کہ بندوق میں پانچ گولیاں تھیں، لیکن وہ عین وقت میں جیم ہو گئی اور نائب صدر کی جان بچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری پاکستان کے قرضے معاف کرے، برطانوی رکن پارلیمنٹ

پولیس کے مطابق حملہ آور کی شناخت 35 سالہ برازیلی شہری کے طور پر ہوئی ہے، جسے حراست میں لیا جا چکا ہے جبکہ حملے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

یاد رہے کرسٹینا فرنانڈیز بدعنوانی کے مقدمے کا سامنا کر رہی ہیں اور وہ عدالت سے واپس آرہی تھیں۔ تاہم وہ خود پر لگے بدعنوانی کے ان الزامات کی تردید کرتی ہے۔


متعلقہ خبریں