افغانستان: مسجد میں دھماکہ، امام مجیب رحمان انصاری سمیت 18 افراد جاں بحق، 21 زخمی

افغانستان: مسجد میں دھماکہ، امام مجیب رحمان انصاری سمیت 18 افراد جاں بحق، 21 زخمی

ہرات: افغانستان کے شہر ہرات کی بڑی مسجد میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں طالبان کے حامی اور با اثر امام سمیت 18 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہو گئے ہیں۔

کابل:مسجد میں دھماکے سے 20افرادجاں بحق، متعدد زخمی

ہم نیوز نے مؤقر امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ، برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز اور افغان نشریاتی ادارے طلوع نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکہ گزرگاہ نامی مسجد میں جمعے کی نماز سے پہلے ہوا جس میں امام مسجد مجیب رحمان انصاری سمیت 18 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ہرات پولیس کے ترجمان محمود رسولی کا کہنا ہے کہ دھماکے میں کئی شہریوں اور گارڈز سمیت امام مسجد مجیب رحمان انصاری جاں بحق ہوئے ہیں۔

افغانستان میں طالبان کے اقتدار کا ایک سال مکمل، عام تعطیل کا اعلان

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس ضمن میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آوروں کو سزا دی جائے گی۔

پشاور: نماز جمعہ کے دوران مسجد میں خود کش دھماکہ، 56 افراد شہید

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق تاحال کسی بھی گروپ یا تنظیم کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

خود کش حملہ: افغان مدارس کے ڈائریکٹر شیخ رحیم اللہ حقانی جاں بحق

واضح رہے کہ دو دن قبل 31 اگست کو افغانستان سے غیرملکی فوجوں کے انخلا اور طالبان کی حکومت کا ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔


متعلقہ خبریں