جمائما کا اپنی فلم کے خصوصی شو کی آمدنی پاکستانی سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان

دانشمندی غالب آگئی، سپریم کورٹ کے فیصلے پر جمائما گولڈ اسمتھ کا ردعمل

لندن: سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جائما گولڈ اسٹمتھ نے اپنی فلم  کے خصوصی شو کی آمدنی پاکستان کے سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان کر دیا۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ اپنی آنے والی فلم “واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ” کے خصوصی شو کا اہتمام کر رہی ہیں جس کی آمدنی پاکستان کے سیلاب زدگان کو دی جائے گی۔

انہوں نے لکھا کہ فلم کے خصوصی شو کو 20 افراد دیکھ سکیں گے۔ فلم کی ریلیز سے قبل خصوصی شو کا مقصد پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جمائما کی سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل

جمائما نے کہا کہ ان کی فلم کے خصوصی شو کی آمدنی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے دی جائے گی۔

سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی بھتیجی فاطمہ بھٹو فلم کی خصوصی اسکریننگ میں جمائما گولڈ اسمتھ کے ساتھ ہوسٹ ہوں گی جبکہ پاکستانی اداکارہ سجل علی بھی جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم “واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ” کی کاسٹ میں شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں