متاثرین میں امداد بلا تفریق تقسیم کی جائے، پسند نا پسند کی بنیاد پر تقسیم کی شکایات ملی ہیں، وفاقی وزیر

متاثرین میں امداد بلا تفریق تقسیم کی جائے، پسند نا پسند کی بنیاد پر تقسیم کی شکایات ملی ہیں، وفاقی وزیر

نواب شاہ: وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ برسات و سیلاب متاثرین کی امداد کرنے آئے ہیں سیاست کرنے نہیں، متاثرین کو مشکلات سے نکالنا حکومت اور انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

عالمی امداد سیلاب سے متاثرین کی بحالی میں اہم ہو گی، آرمی چیف

ہم نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹر فیصل سبزواری نے یہ بات پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وہ اپنے ہمراہ سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر نواب شاہ پہنچے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین سیلاب و بارش کے لیے امریکہ، متحدہ عرب امارات، چین اور ترکی سمیت دیگر ممالک سے بھی امداد آرہی ہے اور عالمی سطح پر امداد آنے کا واضح مطلب ہے کہ بارشوں و سیلاب سے بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔

حکومت بے گھر افراد کیلئے25 سے 30 لاکھ روپے امداد کا اعلان کرے، سراج الحق

وفاقی وزیر نے کہا کہ نوشہرو فیروز میں 100 خیمے اور چار ٹن کھانے پینے کی اشیا پہنچ چکی ہیں جب کہ نواب شاہ میں متاثرین کیلئے 8 ٹن راشن اور اجناس تقسیم کی گئی ہیں، عوام کا پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونا چاہیے۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا کہ بیرونی ممالک سے ملنے والی امداد پسند نا پسند کی بنیاد پر تقسیم کی شکایات ملی ہیں، بیرونی ممالک سے ملنے والی امداد متاثرین میں بلا تفریق تقسیم کی جائے۔

پاک فوج کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کوششیں جاری، 200 ہیلی کاپٹرز کا ریسکیو آپریشن

واضح رہے کہ دو دن قبل امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے بھی الزام عائد کیا تھا کہ سیاسی بنیادوں پر امدادی سامان کو تقسیم کیا جا رہا ہے، متاثرین میں امدادی سامان انسانیت کی بنیاد پر تقسیم کیا جائے۔


متعلقہ خبریں