وزیراعظم کا دورہ غذر: خاندان کے 8 افراد کو کھونیوالی بچی کیلئے 50 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان

جاں بحق افراد کے لواحقین کو 24 گھنٹوں میں معاوضہ دیا جائیگا، شفافیت پر سمجھوتہ نہیں ہو گا چاہے جان چلی جائے، وزیراعظم

غذر: وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے سیلاب میں خاندان کے 8 افراد کو کھو دینے والی بچی کے سرپہ دست شفقت رکھتے ہوئے اس کی تعلیم و علاج کے لیے 50 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بچی کے نام پراینڈ ومنٹ فنڈ قائم کیا جائے۔

جاں بحق افراد کے لواحقین کو 24 گھنٹوں میں معاوضہ دیا جائیگا، شفافیت پر سمجھوتہ نہیں ہو گا چاہے جان چلی جائے، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے اپنے دورہ گلگت بلتستان میں غذر کی رہائشی اس خصوصی بچی سے بطور خاص ملاقات کی جس کی ماں، دادی اور چھ بہن بھائیوں کو سیلاب نے ہمیشہ کے لیے جدا کردیا ہے۔

وزیراعظم نے متاثرہ بچی کے والد کو گلے لگا کر اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ آپ کے رنج و غم اور دکھ کو الفاظ میں بیان کرنا نا ممکن ہے لیکن یقین رکھیں کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پوری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔

متاثرین میں امداد بلا تفریق تقسیم کی جائے، پسند نا پسند کی بنیاد پر تقسیم کی شکایات ملی ہیں، وفاقی وزیر

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو یہ ہدایت بھی کہ بچی کے علاج معالجے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے سیلاب متاثرین سے گفتگو کے دوران بھی بچی کے دکھ اور کرب کا متعدد مرتبہ ذکر کیا۔


متعلقہ خبریں