عدلیہ اور فوج سمیت تمام اداروں کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے استعمال نہ کیا جائے، صدر مملکت

قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عدلیہ اور فوج سمیت تمام اداروں کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے استعمال نہ کیا جائے۔

پریشان ہوں، خلیج بڑھتی جار ہی ہے، سیاستدانوں کو سمجھاتا رہا ہوں فوج کو زیر بحث مت لایا کریں، صدر مملکت

ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بات سینئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں ںے کہا کہ اداروں کے خلاف تبصرے قومی مفاد میں نہیں ہیں۔

ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ اداروں پر تبصرہ کرتے ہوئے آئین کے آرٹیکل 19 کی حدود میں رہنا چاہیے، کوئی بھی بیانیہ جس سے اداروں اور عوام میں تقسیم کا اندیشہ ہو اجتناب کیا جائے۔

مجھے ڈر ہے امپورٹڈ حکومت کسی اور جنگ میں نہ دھکیل دے، وقت آئیگا دنیا کہے گی دیکھو! پاکستانی آرہا ہے، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی نے 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد کو متاثرکیا ہے، سیاست کو روک کر سیلاب زدگان کی بحالی پر توجہ دی جائے۔

 


متعلقہ خبریں