وعدہ کرتا ہوں آئندہ 2 ماہ میں بجلی اور تیل کی قیمتیں کم کریں گے، مفتاح اسماعیل

پیش کردہ بجٹ پائیدار نہیں، مفتاح اسماعیل

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ وعدہ کرتا ہوں آئندہ 2 ماہ میں بجلی اور تیل کی قیمتیں کم کریں گے۔

انہوں نے قوم سے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے 60 ارب روپے کی سمری تیار کرلی ہے۔ سرکاری ملازمین کی 2 روز کی تنخواہ سیلاب فنڈمیں دینےکیلئےوزیراعظم کوخط لکھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ بجلی اور تیل کی قیمتیں کم ہونے سے مہنگائی میں کمی آئے گی ، ملک کودیوالیہ ہونےسےبچانےکیلئے قیمتیں بڑھانے کےسواکوئی چارہ نہیں تھا۔

حکومت میں آنے کے بعد آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی ترجیح تھی، مفتاح اسماعیل

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان ہر آزمائش کی طرح اس مشکل وقت سے بھی نکل جائے گا ، سیلاب سے 10 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کی صورتحال سے بخوبی واقف ہوں ،آئندہ 3 سے 4 ماہ میں مہنگائی پر قابو پالیں گے ،سابق حکومت نے ایندھن سستا کرکے بوجھ ملک پر ڈال دیا تھا۔


متعلقہ خبریں