سیلاب متاثرین کے شناختی کارڈ کی ایکسپائری ڈیٹ میں 6ماہ تک توسیع


سیلاب متاثرین کے شناختی کارڈ کی ایکسپائری ڈیٹ میں 6 ماہ تک توسیع کردی گئی۔

نادرا نے سیلاب متاثرین کی سہولت  کے لیے ایکسپائر ہونے والی شناختی کارڈز کو آئندہ 6 ماہ کے لیے قابل استعمال قراردے دیا۔ رعایت کا اطلاق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں:مزید 57 افراد جاں بحق

کوئٹہ، لسبیلہ، کوہلو سمیت بلوچستان بھر کے شہریوں کے ایکسپائر شناختی کارڈ 31دسمبر تک قابل استعمال ہیں۔ دادو، میرپور خاص اور لاڑکانہ سمیت سکھر ریجن کے سیلاب متاثرین کو بھی یہ سہولت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گوگل کا پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے 5 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

نادرا نے ڈیرہ غازی خان ریجن کےلیے بھی شناختی کارڈ کی ایکسپائری ڈیٹ میں توسیع کردی ہے۔ چیئرمین نادرا کے مطابق یکم مئی سے زائدالمعیاد اور تیس نومبر تک ایکسپائر ہونے والے تمام شناختی کارڈز اکتیس دسمبر تک قابلِ استعمال رہیں گے۔


متعلقہ خبریں