سیلاب متاثرین کی امداد لیے فرانسیسی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا


فرانسیسی طیارہ اسلام آباد امدادی سامان لیکر پہنچ گیا، وزیر صحت قادر پٹیل نے فرانسیسی سفیر کا استقبال کیا.

ترجمان وزارت صحت قادر پٹیل کا کہنا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں فرانس حکومت اور عوام کا دل سے مشکورہیں، فرانسیسی سفیر اپنے ملک جا کر امدادی سامان کے ہمراہ پاکستان تشریف لائے۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کی امداد: ترکیہ اور ازبکستان سے خصوصی طیارے پاکستان پہنچ گئے

انہوں نے بتایا کہ امدادی سامان میں سیلابی پانی نکالنے والے بڑ ے بڑے پمپ بھی شامل ہیں، فرانس کی جانب سے ڈاکٹرز اور ٹریننگ دینے والے ماہرین بھی ساتھ ہیں، دونوں ممالک میں سفارتی سطح پر دیرینہ تعلقات ہیں، ڈاکٹرز کی ٹیمیں اور تربیتی اسٹاف بھی امدادی سامان کے ہمراہ موجود ہیں۔

پورا ملک سیلاب کی زد میں ہے، سندھ اور بلوچستان میں بہت تباہی ہوئی ہے، سیلاب کی وجہ سے سندھ اور بلوچستان میں صحت کا نظام شدید متاثر ہے، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی۔


متعلقہ خبریں