1965 کی جنگ پر مبنی پاک فضائیہ کی مختصر دستاویزی فلم جاری


اسلام آباد: 3 ستمبر 1965 کے فضائی معرکے پر مبنی پاک فضائیہ کی مختصر دستاویزی فلم جاری کر دی گئی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق 03 ستمبر 1965 کی جنگ میں  قوم کے بہادر سپوتوں کی جرات و شجاعت کو اجاگر کرنے کی غرض سے مختصر دستاویزی فلم جاری کی گئی ہے۔

جاری کردہ مختصر دستاویزی فلم میں 03 ستمبر 1965 کے دن لڑے جانے والے فضائی معرکے کا احوال بیان کیا گیا ہے۔

اس سے قبل جاری کی جانے والی ڈاکیو منٹری میں 02 ستمبر 1965 کے دن ہونے والے فضائی معرکے کا احوال بیان کیا گیا ہے۔

2 روز قبل پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے ستمبر 1965 کی جنگ کی مناسبت سے پاکستان ائیر فورس کے سپوتوں کی جرات و بہادری پر بننے والی مختصر دستاویزی فلم جاری کی تھی۔ جس میں یکم ستمبر 1965 کے دن ہونے والے فضائی معرکے کا احوال بیان کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یوم دفاع 6 ستمبر کو جی ایچ کیو میں ہونے والی مرکزی تقریب ملتوی کر دی گئے ہے۔


متعلقہ خبریں