سیلاب بڑا چیلنج ہے مل کر مشکل سے نمٹیں گے، عمران خان


راجن پور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو مزید امداد کے معاملے پر بات کروں گا۔ سیلاب بڑا چیلنج ہے مل کر مشکل سے نمٹیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے روجھان میں سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سیلاب سے ملک بھر میں تباہی ہوئی ہے تاہم سیلاب سے کتنا نقصان ہوا ؟ یہ ڈیٹا اکٹھا کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کو نقصانات کا ڈیٹا اکھٹا کرنا چاہیے۔ ہزاروں ایکڑ زمین اس وقت پانی میں ڈوبی ہوئی ہے اور سیلاب متاثرین کو مزید امداد کے معاملے پر بات کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنے سے جمہوریت کو نقصان ہو گا، شوکت ترین

عمران خان نے کہا کہ ہر جگہ سیلاب سے متاثر ہے اور سیلاب ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے اس لیے مل کر ہی مشکل سے نمٹیں گے۔ ہمیں ڈیموں کی ضرورت ہے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مچھر دانیاں فراہم کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے نمائندوں سے کہتا ہوں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جائیں کیونکہ اس وقت سیلاب متاثرین کو مدد کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں