شاہنواز دھانی انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر


ایشیا کپ 2022 میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے پہلے قومی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔ وہ اتوار کو بھارت کے خلاف میچ کی سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔

شاہنواز دھانی اے سی سی ٹی ٹونٹی ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے۔ ممکنہ طور پر سائیڈ اسٹرین انجری ہے۔

نسیم شاہ، حارث روف اور شاہنواز دھانی کو پریکٹس سیشن میں آرام دینے کا فیصلہ

میڈیکل ٹیم آئندہ 48 سے 72 گھنٹے تک شاہنواز دھانی کی انجری کا معائنہ کرے گی جس کے بعد ان کی انجری کا اسکین یا ان کی ٹورنامنٹ میں مزید شرکت سے متعلق کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ چند ماہ کے دوران قومی ٹیم کا تیسرا فاسٹ بولر انجری کا شکار ہوا ہے، اس سے پہلے شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم جونیئر بھی انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں