کان کھول کر سن لو، ایک کال دی تو اسلام آباد میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، عمران خان کی حکومت کو وارننگ

عمران خان کی گوالمنڈی آمد سے قبل تمام دکانیں بند کرا دی گئیں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کان کھول کر سن لو، ایک کال دی تو اسلام آباد میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

بہاولپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ چار مہینے ہر قسم کا ظلم برداشت کیا، میرے خلاف دہشتگردی کا کیس بنا دیا گیا، دیوار کے ساتھ لگایا تو میں کارنرڈ ٹائیگر بن سکتا ہوں، ابھی بھی وقت ہے الیکشن کراؤ، اپنے آپ کو بھی بچاؤ اور ملک کو بھی بچاؤ۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک پر سازش سے تھری اسٹوجز مسلط کیے گئے، چوروں نے معیشت کو تباہ کر دیا، مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آئے گا۔

عمران خان نے کہا کہ  بہاولپورمیں یہاں ایک بہت بڑا مونچھا والا لوٹا ہے، ساڑھے تین سال حکومت میں بیٹھ کرعیاشی کرتا رہا پھر لوٹے کا منہ دوسری طرف ہو جاتا ہے، بہاولپور والوں وعدہ کرو کسی صورت اس لوٹے کو جیتنے نہیں دینا، مجھے جاگی ہوئی قوم نظر آ رہی ہے، ضمیر فروشوں، لوٹوں کے دن ختم ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظمؒ کو مخالفین بھی صادق اور آمین کہتے تھے،قائداعظمؒ نے کہا تھا انگزیز کی غلامی کے بعد ہندوؤں کی غلامی نہیں کریں گے،قائداعظمؒ نے اس لیے پاکستان بنایا،جوقوم آزاد ہوتی ہیں اسی کی اونچی پروازہوتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بہاولپورکے لوگوں وعدہ کرو اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکنا، بیرون ملک جا کر شہبازشریف کہتا ہے مانگنے نہیں آیا مجبور ہوں، وزیراعظم ساری قوم محنت کر رہی ہے تم چوری کر رہے ہو،شریف، زرداری خاندان30 سال سے ملک کا پیسہ چوری کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ شریف خاندان نے لندن میں اربوں کے مہنگے ترین فلیٹس خریدے،آج سے 10 سال پہلے لندن فلیٹس کی شریف خاندان سے منی ٹریل مانگی تھی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کدھرہیں وہ پراپرٹی؟مریم نوازکے لیے سچ بولنا بڑا مشکل کام ہے،مریم نوازنے کہا تھا لندن تو دورپاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں، بیچاری دووقت کا کھانا نہیں کھاسکتی، اسے احساس پروگرام میں شامل کرنا چاہیے،پاناما انکشافات کے دوران دنیا میں ان کی اربوں کی پراپرٹی پکڑی گئی۔

مزید کہا کہ پاناما انکشافات کے بعد مریم نوازکے صحتمند بھائی نے کہا میری بہن فلیٹس کی مالکہ ہیں،حسین نوازنے کہا الحمد للہ پراپرٹی ہماری ہیں،اربوں روپے سے لندن کے چاربڑے، بڑے محلات مریم نواز کے تھے، مریم نواز کی تو کوئی آمدنی نہیں تھی یہ پیسہ کدھرسے آیا؟لندن فلیٹس عوام کے چوری کے پیسوں سے خریدے گئے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ چوری سے نہیں جب صدر، وزیراعظم، وزرا کرپشن کریں ملک تباہ ہو جاتے ہیں، زرداری، شریف ملک کا پیسہ چوری کر کے باہر لے گئے، آپ سب کو حقیقی آزادی کے لیے تیار کر رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب نے مل کر ان چوروں سے ملک کوآزاد کرنا ہے۔ دوطرح ملک میں تبدیلی آتی ہے، امام خمینی جیسا انقلاب یا پھرالیکشن کے ذریعے انقلاب لایا جاتا ہے، ملک کی سب سے خوفناک اورملک کی بڑی بیماری زرداری ہے، چیری بلاسم جوتے دیکھ کر ہی پالش شروع کر دیتا ہے، بوٹ دیکھ کر خاص پالش شروع کر دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف بڑے بوٹوں کی ایسے پالش کرتا ہے اس میں شکل بھی نظرآنا شروع ہوجاتی ہے، ڈیزل اسلام کو اپنی سیاست چمکانے اور پیسہ بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے، شہبازشریف، زرداری، مولانا فضل الرحمان نے اندرونی وبیرونی طاقتوں سے مل کرہماری حکومت گرائی، ملک میں تھری اسٹوجزمسلط ہیں، ان تھری اسٹوجزنے ہماری حکومت گرائی۔

مزید کہا کہ ہمارے دور میں 17 سال بعد پہلی دفعہ معیشت ترقی کررہی تھی، اپنی حکومت میں فضل الرحمان اورپٹرول کی قیمت کوکم رکھا۔

 

 


متعلقہ خبریں