بھارتی بیٹرز کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے،حارث رؤف

haris rauf

پی سی بی نے معروف قومی کرکٹر کا سینٹرل کنٹریکٹ ختم کردیا


قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ بھارتی بیٹرز کی بھی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ سپر 4 میچ میں کوشش ہوگی کہ سوریا کمار یادیو اور ہاردیک پانڈیا کو جلد آؤٹ کیا جائے۔

پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے میں اچھا کھیل پیش کریں گے، بھارت کے خلاف فائٹ کی اور اب بھی کوشش ہوگی کہ اچھا کھیلیں اور جیتیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف پہلے میچ میں صورتحال ایسی تھی کہ رنز پڑ گئے، اب کوشش ہو گی کہ جو خامیاں تھیں ان کو نہ دہراؤں۔ فٹنس پر کام ہو رہا ہے، اسی میں کوئی کمی نہیں ہے، میڈیکل اسٹاف بھی محنت کر رہا ہے، یہاں کنڈیشنز ایسی ہیں کہ کریمپس آ جاتے ہیں۔

پاکستانی فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ گیم کو گیم کی طرح لیتے ہیں، ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں اچھی کامیابی ملی، اس مومنٹم کو برقرار رکھیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ میں دونوں ٹیموں پر دباؤ ہوتا ہے، مینجمنٹ ہمیں بیک کرتی ہے، جس سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے، میں اپنی اسٹرینتھ کے مطابق بولنگ کروں گا اور ڈاٹ بال کراؤں گا۔

کرکٹ کھیلنے پر گھر سے مار پڑی،گھرسے نکالا بھی گیا، حارث رؤف

حارث رؤف نے کہا کہ شاہین آفریدی کے ساتھ ہونے کی وجہ سے میں بہت ریلیکس ہوتا تھا، اب نسیم شاہ اچھی بولنگ کر رہے ہیں تو خود کو ریلیکس محسوس کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی لیجنڈ ہیں، اُن سے سیکھنے کو ملتا ہے، سابق بھارتی کپتان نے شرٹ دی، میں نے بہت پہلے اُنہیں شرٹ کا کہا تھا، اُن سے شرٹ لینا اچھا لگا۔

پاکستانی فاسٹ بولر نے کہا کہ سوریا کمار یادیو کی اچھی فارم ہے، اس کے ساتھ دیگر بھارتی بیٹرز کی بھی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں