ایران اور افغانستان سے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد شروع،قیمتوں میں کمی


 ہمسائیہ ممالک سے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد شروع ہوتے ہی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہو گئی۔

ایران اور افغانستان سے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد شروع ہو گئی۔ایران اور افغانستان سے 47 لوڈڈ ٹرک پاکستان میں داخل ہو  گئے۔پاکستان نے ایک ہزار میٹرک ٹن سے زائد پیاز اور ٹماٹر برآمد کیے ہیں۔

اسلام آباد کے اتوار بازار میں پیاز124،آلو 86، اور ٹماٹر 230 روپے فی کلو قیمت مقرر کی گئی ہیں۔پشاور میں 10 روپے کمی کے بعد پیاز 120 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

یہ بھی پڑھیں:سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ: شہریوں کی مالی مشکلات مزید بڑھ گئیں

واضح رہے کہ  ملک میں حالیہ بارشوں کے باعث ٹماٹر اور پیاز  کی فصلوں کو بری طرح نقصان پہنچا ہے، جس سے بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں میں ٹماٹر اور پیاز کی قلت پیدا ہوگئی۔

بارشوں اور سیلاب کے باعث ٹماٹر اور پیاز کی فصل تباہ ہونے سے  ملک بھر کی منڈیوں میں سبزیوں کی قیمتوں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

خیال رہے کہ  ٹماٹر 300 روپے سے 400 روپے کلو اور پیاز 160 روپے سے 250 روپے فی کلو تک فروخت  ہو رہے تھے۔

فصلیں تباہ ہونے کے باعث  وفاقی وزارت تجارت نے ایران اور افغانستان سے سبزیاں و پھل منگوانے کی منظوری دی  تھی۔


متعلقہ خبریں