بچوں کی جانیں بچانے کیلئے وزیراعظم کی یونیسیف اور دیگر عالمی اداروں سے امداد کی اپیل


کوئٹہ: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے یونیسیف اور دیگر عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ بچوں کی جانیں بچانے لیے امداد دیں، سیلاب کی تباہی سے سب سے زیادہ بچے متاثر ہورہے ہیں، بدقسمتی سے اب تک 400 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں جو سیلاب سے ہونے والی مجموعی ہلاکتوں کی ایک تہائی تعداد ہے۔

یہ وقت سیاست کا نہیں، مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کریں، شاہد آفریدی

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے یہ اپیل بلوچستان کے ضلع کچھی میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد موجود ذرائع ابلاغ سے گفت و شنید کرتے ہوئے کی۔

وزیر اعظم میاں شہباز شریف کو دورہ بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ ضلع کچھی میں سیلاب متاثرہ روڈ اور ریلوے انفرا اسٹرکچر کی بحالی پر بریفنگ دی گئی۔

انہیں دوران بریفنگ میں کہا گیا کہ سروے کے لیے باہر کے کنسلٹنٹ لا رہے ہیں اور انفراسٹرکچر کی بحالی میں بہتر کام کریں گے۔

وزیر اعظم نے انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ انجینئرز اور حکام نے جو کام کیا وہ قابل تحسین ہے، سیلاب سے پورے ملک میں تباہی پھیلی ہے۔

سیلابی صورتحال میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے لاکھوں گھر تباہ ہو گئے ہیں جب کہ سیلاب سے سب سے زیادہ سندھ اور اس کے بعد بلوچستان متاثر ہوا ہے، لوگوں کے مال مویشی بہہ گئے ہیں اور کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے بحالی کے کام میں مصروف مزدوروں کے لیے 50 لاکھ روپے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سب لوگوں نے محنت کی، انہیں شاباش دیتا ہوں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ متاثرہ سڑکوں کو جلد از جلد بحال کیا جائے۔

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں اور متعلقہ حکام کی موجودگی میں کہا کہ چند دنوں بعد میں ایک بار پھر فضائی جائزہ لوں گا، امید ہے تمام امور احسن انداز سے مکمل ہوں گے۔

سیلاب اترے گا تو عمران خان اسلام آباد کی کال دیں گے، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق میاں شہباز شریف نے کہا کہ محکمے کے لوگوں نے بتایا ہے کہ بڑی محنت سے کام کیا، جلد گیس پائپ لائن بھی بحال ہو جائے گی، گیس پائپ لائن کی جو مرمت کر رہے ہیں انہیں 10 لاکھ روپے دیں گے۔ انہوں ںے واضح طور پر ہدایت کی کہ جو کمیٹی بنائی گئی ہے وہ امانت کو دیانت کے ساتھ متعلقہ افراد کے حوالے کرے۔


متعلقہ خبریں