رشتہ چاہیےتو کریکٹر سرٹیفیکٹ لائیں


 چترال میں  شادی کے لیے آنے والےغیر مقامی افراد کیلیےکریکٹر سرٹیفکیٹ لانا لازمی ہوگا۔

چترال سے تعلق رکھنے والی خواتین پر تشدد اور قتل کے بڑھتے واقعات کے باعث رشتے کے لیے آنے والے افراد کی تصدیق لازمی قرار دے دی گئی۔

ایم پی اے وزیر زادہ کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کے تحت غیر مقامی نوجوان شادی سے پہلے اپنے ضلع کی پولیس سے کریکٹر سرٹیفکیٹ لائیں گے۔ چترال کی انتظامیہ این او سی جاری کرے گی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ قرار داد پر عمل درآمد کا مقصد لڑکیوں کو شادی کے نام پر دھوکے سے بچانا ہے۔


متعلقہ خبریں