جہانگیر ترین نے 10 کروڑ روپے امداد کا اعلان کر دیا

پُرانی پارٹی میں عوام کی خدمت نہ کرسکے، نیا پاکستان ضرور بنائیں گے، جہانگیر ترین

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رہنما جہانگیر ترین نے سیلاب متاثرین کے لیے 10 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کر دیا۔

سابق رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے منحرف رہنما جہانگیر ترین نے امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے کاروباری اور مخیر حضرات آگے بڑھیں۔

انہوں نے کہا کہ لاکھوں پاکستانیوں کی مدد کے لیے ایک مشترکہ قومی کاوش کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم موجودہ حالات میں بھی سیاست چمکا رہی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

جہانگیر ترین کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان میں راشن، خیمے، ترپالیں، مچھر دانیاں، خواتین کے حفظان صحت کا سامان اور کیش امداد شامل ہے۔


متعلقہ خبریں