منچھر جھیل کو مزید دو مقامات سے کٹ لگانے کا فیصلہ

منچھر جھیل کو مزید دو مقامات سے کٹ لگانے کا فیصلہ

سیہون شریف: منچھر جھیل کو مزید دو مقامات سے کٹ لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ٹھٹھہ: تحصیل صوف شورو میں سیلابی پانی داخل، 200 گاؤں زیر آب

ہم نیوز نے سندھ کے محکمہ آبپاشی کے ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پہلے کٹ لگانے کے باوجود منچھر جھیل میں پانی کی سطح کم نہیں ہوسکی ہے۔

ذرائع کے مطابق منچھر جھیل کے پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، پانی بند سے اوور فلو ہونے لگا ہے، 125 آر ایل تک پہنچ گئی ہے۔

محکمہ آبپاشی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آر ڈی 62 بوبک گیٹ سے منچھر جھیل کا پانی اوور فلو ہو رہا ہے، باغ یوسف سے کٹ لگانے کے باوجود منچھر جھیل میں پانی کا دباؤ کم نہیں ہوا ہے۔

منچھر جھیل کے بند ٹوٹنے کا خدشہ، باغ یوسف کے مقام سے کٹ لگا دیا گیا

ہم نیوز نے محکمہ آبپاشی کے ذرائع سے بتایا ہے کہ صورتحال دیکھنے کے بعد منچھر جھیل کو مزید دو مقامات سے کٹ لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، پانی کم نہ ہونے کی صورت میں آرڈی 55 اورآرڈی 80 سے کٹ لگایا جا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں