بیرون ملک سے کروڑوں روپے مالیت کی چوری شدہ گاڑی لانے والے ملزم کا کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا

بیرون ملک سے کروڑوں روپے مالیت کی چوری شدہ گاڑی لانے والے ملزم کا کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا

کراچی: بیرون ملک سے مبینہ طور پر چوری شدہ گاڑی پاکستان لانے اور اسے رکھنے والے مقدمے میں نامزد ملزم کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آگیا ہے۔

کراچی میں کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ بینٹلے کار پکڑی گئی

ہم نیوز کے مطابق کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد فرار ملزم کے خلاف حیدرآباد میں ایک اور کراچی میں دو مقدمات پہلے سے درج ہیں جب کہ کارروائی کے دوران گھر سے 24 امپورٹڈ ہتھیار بھی برآمد کیے گئے ہیں جن میں سے 22 ہتھیاروں کے لائسنس مل سکے ہیں۔

کسٹم کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ مفرور ملزم کے گھر سے برآمد ہونے والے اسلحے کی رسیدیں حاصل کر لی گئی ہیں جن کے مطابق کراچی کے تین سے چار اسلحہ ڈیلرز سے خریداری کی گئی ہے۔

نان کسٹم پیڈ لگژری گاڑیاں غائب: پولیس سے مدد طلب

ذرائع کے مطابق جن اسلحہ ڈیلرز کی رسیدیں ملی ہیں انہیں بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال اسلحہ کی دکان کے مالک نے درآمد شدہ اسلحہ کا ریکارڈ بھی پیش نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ بینٹلے کار پکڑی گئی تھی جس کے متعلق انکشاف ہوا تھا کہ گاڑی غیر ملکی سفارتخانے کے نام پر امپورٹ ہوئی ہے جب کہ متعلقہ سفارتخانے نے اس کی تصدیق کرنے سے انکار کردیا تھا۔

نان کسٹم پیڈ، چوری شدہ اور ٹیمپرڈ گاڑیوں کو ریگولرائز کرنے کا انکشاف

کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ گاڑی امپورٹ کرنے کے لیے سفارتخانے کی جعلی دستاویزات کا استعمال ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں