شاباش ٹیم پاکستان، وزیراعظم : ٹیم نے زبردست مقابلہ کر کے کامیابی حاصل کی، عمران خان

شاباش ٹیم پاکستان، وزیراعظم : ٹیم نے زبردست مقابلہ کر کے کامیابی حاصل کی، عمران خان

اسلام آباد: ایشیا کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے بھارت کو شکست دینے پر وزیراعظم میاں شہباز شریف نے  زبردست مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاباش ٹیم پاکستان، آپ نے قوم کے دل بھی جیت لیے ہیں۔

دبئی کا بدلہ دبئی میں : پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دی

ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی جیت پر قوم اور کرکٹ کے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیراعظم میاں شہبا ز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرقومی ٹیم کی فتح پہ پاکستان کا جھنڈا بھی شیئرکیا ہے۔

آج ہماری کرکٹ ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی، عمران خان کی پیشن گوئی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھارت کے خلاف کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم نے زبردست مقابلہ کیا اور کامیابی حاصل کی۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مشکل وقت میں قوم کے حوصلے بڑھانے کی ضرورت تھی۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف جیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کپتان سمیت تمام کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ دعا گو ہوں کہ ہماری کرکٹ ٹیم اور پاکستان ہمیشہ سرخرو ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب اور ق لیگ کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی نے ٹیم کی کامیابی پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پہ جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ شاباش، شاہینو، شاباش، بھارت سے حساب برابر کر نے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، قوم کو آپ پر ناز ہے۔

شاہنواز دھانی انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے بہترین کھیل پیش کرکے روایتی حریف کو زیر کیا، یہی وہ جذبہ ہے جو پاکستانی قوم کو ممتاز کرتا ہے۔

انہوں نے کہا سیلاب کی تباہ کاریوں کے بڑے چیلنج سے نبردآزما قوم کیلئے آج کی جیت باعث افتخار ہے، کھلاڑیوں نے بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے قومی کرکٹ ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیلابی آفت کے دوران چہروں پر خوشیاں لانے پر قومی ٹیم کا شکریہ۔


متعلقہ خبریں