بابر میں بہت ٹیلنٹ ہے، اسے ہر فارمیٹ پر اچھا دیکھ کر کوئی حیرت نہیں، ویرات کوہلی


بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو سیکھنے میں دلچسپی ہے اور وہ کچھ سیکھنا چاہتا ہے، اس لیے وہ ہر فارمیٹ میں اتنا بہترین کھیل پیش کر رہے ہیں، اور اس پر کوئی حیرانگی نہیں۔

گزشتہ رات میچ کے بعد ویرات نے پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم ایک بہت اچھا انسان ہے اور بہت عزت سے ملتا ہے، ان سے ملنا ہمیشہ اچھا لگتا اور باقی کھلاڑیوں سے بھی، سب بہت عزت سے اور دوستانہ ماحول میں ملتے ہیں۔

ویرات نے کہا کہ مجھے گزشتہ سال سے یہ احساس ہوا کہ پاکستان کی ٹیم مقابلے کی ٹیم ہے لیکن ساتھ ہی بہت عزت کرنے والی بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ٹیم نے ہم سے بہتر کھیلا، بھارتی کپتان

گیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ گیم پریشر کا ہے، جو ٹیم اچھا ہینڈل کر لیتی ہے وہ جیت جاتی ہے اور آج کے دن بہت سے مرحلوں میں پاکستان نے ہم سے بہتر کھیل پیش کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ 2022ء کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ایونٹ کے ابتدائی مرحلے کی ہار کا بدلہ لے لیا ہے، پاکستان نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 182 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور کی پانچویں گیند پر پورا کر لیا۔


متعلقہ خبریں