اداروں کو متنازع نہیں بننے دیں گے،سپاہی سے لیکر جرنیل تک ہر ایک محب وطن ہے، آصف زرداری

لوگوں کو پہلے امیر کرو پھر ٹیکس لگاؤ، میثاق معیشت کیا جائے، زرداری

فائل فوٹو


 سابق صدرآصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ملک کو کمزور کرنے کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے جو ہمارے جیتے جی نہیں ہوسکتا۔ ہم اپنے اداروں کو اس شخص کی ہوس کی خاطر متنازع نہیں بننے دیں گے۔

پیپلز پارٹی رہنما آصف زرداری نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیان  پر تنقید کرتے  ہوئے کہا ہے کہ ساری قوم کو نظر آرہا ہے کہ فتنہ کون ہے۔آج سب کو انسان اور حیوان کا پتہ چل گیا ہے۔اس شخص نے ملک کو کمزور کرنے کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے جو ہمارے جیتے جی نہیں ہوسکتا۔

یہ بھی پڑھیں:آرمڈ فورسز کے بارے میں بیان دے کر کیا آپ ان کا مورال ڈاؤن کرنا چاہتے ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

ان کا کہنا ہے کہ ہم اپنے اداروں کو اس شخص کی ہوس کی خاطر متنازع نہیں بننے دیں گے۔ہمارے ہر سپاہی سے لیکر جرنیل تک ہر ایک بہادر اور محب وطن ہے۔

انہوں نے کہاہے کہ پوری قوم اس وقت سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑی ہے۔سیلاب متاثرین کی مدد کی کوشش جاری ہے اور یہ شخص جلسہ جلسہ کھیل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کا مذموم ایجنڈا پاکستان کونقصان پہنچانا اور کمزور کرنا ہے،وزیراعظم

ان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بھی صرف وفاقی حکومت نظر آرہی ہے۔خیبرپختونخوا اور پنجاب حکومتیں صرف جلسوں کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

 


متعلقہ خبریں