سیلاب: اموات 1314 ہوگئیں، مسلح افواج کا ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جاری


ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی امداد اور بچائو کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیلاب سے 24 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 115 افراد زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ اموات کی مجموعی تعداد ایک ہزار 314 ہوگئی۔

پھنسے افراد کونکالنے کےلئے پاک آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز کی 338 پروازیں چلائی گئیں۔483 افراد کو بچایا گیا۔ دوسری جانب۔پاک فضائیہ اور بحریہ کا ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن بھی جاری ہے۔

نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سنٹر کا کہنا کہ اب تک 12 ہزار 703 افراد زخمی ہوئے ہیں۔۔ ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 41 ٹن امدادی سامان سیلاب متاثرین تک پہنچایا گیا۔اب تک ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 3 ہزار 585 پھنسے افراد کو نکالا جا چکا ہے۔ ملک بھر میں 147 ریلیف کیمپس، 284 امدادی اشیاء کلیکشن پوائنٹس قائم ہیں، سیلاب متاثرین کے لیے امدادی اشیاء کو جمع اور آگے تقسیم کیا جا رہا ہے۔ اب تک 3 ہزار 570 ٹن اشیائے خورونوش اکٹھی ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا قمبر شہداد کوٹ کا دورہ،سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ

دوسری جانب پاک فضائیہ بھی سیلاب متاثرین کی امداد اور بچاؤ کی کاوشوں میں پیش پیش ہے۔این آیف آر سی سی کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے ہیلی کاپٹرز نے 152 پروازیں کیں۔1521 افراد کو بچایا۔ جبکہ پاک فضائیہ نے 2763 خیمے۔ایک لاکھ سے زائد فوڈ پیکٹ، 1280 ٹن راشن بھی تقسیم کیا۔۔پاک بحریہ کی جانب سے خیبرپختونخوا۔ سندھ۔بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کی بحالی اور ریسکیو کے لیے امدادی کاروائیاں بھی جاری ہیں۔


متعلقہ خبریں