پاک فوج میں عمران خان کے متنازع بیان پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، آئی ایس پی آر


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ پاک فوج میں عمران خان کے متنازع بیان پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے فیصل آباد میں پاک فوج سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جلسے میں فوج کی سینئر قیادت کے بارے میں ہتک آمیز اور انتہائی غیر ضروری بیان دیا گیا، فوج کی سینئر قیادت کو متنازع بنانے کی کوشش انتہائی افسوسناک ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ فوج قوم کی سلامتی اور تحفظ کیلئے ہر روز جانیں قربان کر رہی ہے، آرمی چیف کی تعیناتی کا آئین میں واضح طریقہ کار ہے، اس کے باوجود عہدے کو متنازع بنانے کی کوشش افسوسناک ہے۔

عمران خان کے فوج مخالف بیانات پر حکمران اتحاد کو شدید غصہ، کارروائی کا عندیہ

انہوں نے کہا کہ فوج کی اعلیٰ قیادت کو سیاست میں ملوث نہ پاکستان کے مفاد میں ہے نہ فوج کے مفاد میں ہے، فوج آئین کی بالادستی کے عزم پر قائم ہے۔

 


متعلقہ خبریں