رکن کانگریس شیلا جیکسن کا سیلاب متاثرین کیلئے 30 ملین ڈالرز کی امداد کا اعلان


اسلام آباد: امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن نے سیلاب متاثرین کے لیے 30 ملین امریکی ڈالرز کی امداد کا اعلان کردیا ہے۔

بچوں کی جانیں بچانے کیلئے وزیراعظم کی یونیسیف اور دیگر عالمی اداروں سے امداد کی اپیل

ہم نیوز کے مطابق دفتر خارجہ میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے ہمراہ ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے شیلا جیکسن نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر افسوس ہوا ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر آنے والے دیگر اراکین اور وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

شیلا جیکسن نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں امریکی کانگریس پاکستان کے ساتھ ہے، امریکہ اور پاکستان مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پرعزم ہیں۔

عالمی امداد سیلاب سے متاثرین کی بحالی میں اہم ہو گی، آرمی چیف

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے امریکی رکن کانگریس کی مشکل وقت میں آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان جو دوستی ہے وہ اس وقت نظر آرہی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق بلاول بھٹو نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ شیلا جیکسن نے صوبہ سندھ کا فضائی جائزہ بھی لیا ہے۔

سیلاب متاثرین کے لیے امدادی رقم بڑھا کر 70 ارب روپے کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ چند روز قبل شیلا جیکسن نے امریکی صدر جوبائیڈن کو باقاعدہ خط لکھ کر کہا تھا کہ پاکستان میں آنے والے سیلاب سے متاثرہ افراد کی فوری طور پر امداد یقینی بنائی جائے۔


متعلقہ خبریں