وزیراعلیٰ نے سیلاب سے متاثرہ مکانات کی تعمیر کیلئے عالمی بینک سے مدد مانگ لی

وزیراعلیٰ نے سیلاب سے متاثرہ مکانات کی تعمیر کیلئے عالمی بینک سے مدد مانگ لی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ مکانات کی ازسر نو تعمیر کے لیے عالمی بینک (ورلڈ بینک) سے مدد مانگ لی۔

رکن کانگریس شیلا جیکسن کا سیلاب متاثرین کیلئے 30 ملین ڈالرز کی امداد کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی بینک سے مدد اس وقت مانگی جب اس کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بنہاسین (Najy Benhassine) نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ان سے ملاقات کی۔

سید مراد علی شاہ نے ملاقات کرنے والے وفد کو بارش اور سیلاب سے پیدا شدہ صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جولائی میں 308 اور اگست میں 784 فیصد زیادہ بارشیں ہوئیں، صوبے کے 30 اضلاع متاثر ہوئے، سندھ میں سیلابی ریلوں کے باعث بھی صورتحال خراب ہے، بارشوں میں 15 لاکھ مکانات گر گئے ہیں، لوگ سڑکوں کے ساتھ خیموں میں یا سرکاری عمارتوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

ملک کی ممتاز انجینئرنگ یونیورسٹی این ای ڈی سے گریجویٹ وزیراعلیٰ سندھ نے وفد سے کہا کہ ورلڈ بینک سندھ حکومت کی گھر بنانے میں مدد کرے، گھر کسی نئے ٹیکنالوجی سے تعمیر کیے جائیں تاکہ موسمی اثرات کو برداشت کرسکیں، اس کیلئے جو ٹیکنالوجی مناسب ہو اس میں ورلڈ بینک رہنمائی کرے، لوکل اینٹیں ملنا مشکل ہیں کیوں کہ تمام بھٹے ڈوب چکے ہیں، پورے مرحلے میں ہم ورلڈ بینک کی ٹیکنالوجی اور مالی مدد چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے مرحلے میں پانی کی نکاسی کرکے ان کو خشک کریں گے۔

گوگل کا پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے 5 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بنہاسین نے اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سے کہا کہ ورلڈ بینک حکومت سندھ کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے، گھروں کی تعمیر کی ٹیکنالوجی کے حوالے سے عملے کو ٹریننگ بھی دی جائے گی، ورلڈ بینک کے تعمیر کے ماہرین اس کام پر لگ جائیں گے، جو تعمیر کی مختلف ٹیکنالوجیز ہوں گی ان پر غور کر کے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

ہم نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران ورلڈ بینک کے سندھ میں جاری دیگر پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا، سندھ ایری گیشن ایگریکلچر پراجیکٹ کے بچے ہوئے 8 ملین ڈالرز ریلیف کیلئے دینے کی منظوری دی گئی، ایس آر پی کے پی ڈی ایم اے کمپوننٹ کے 22 ملین ڈالرز بھی سیلاب متاثرین کو دینے کی منظوری دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ کلک پراجیکٹ کے 27 ملین ڈالر ز بھی فلڈ ریلیف کیلئے دیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت میں فلڈ ریلیف کیلئے 57 ملین ڈالرز منظور کیے گئے اور فیصلہ کیا گیا کہ ورلڈ بینک اور حکومت سندھ کی جانب سے 35 ملین ڈالرز متاثرین کی بحالی کیلئے مختص کیے جائیں گے۔

سیلاب متاثرین کے لیے امدادی رقم بڑھا کر 70 ارب روپے کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق 35 ملین ڈالرز لوکل گورنمنٹ کے پراجیکٹس سے بچا کر دیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں