ذوالفقار بھٹو جونیئر کا دنیا سے پاکستان کا قرض معاف کرنے کا مطالبہ


پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رہنما ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے و سماجی رہنما ذوالفقارعلی بھٹو جونیئر نے دنیا سے پاکستان کا قرض معاف کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

امریکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قرض معاف نہ کیے گئے تو لوگ بھوکے مر جائیں گے، یہاں قحط سالی آ رہی ہے، دنیا کو ہمارا قرض معاف کرنا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ  یہ بات درست ہے کہ پاکستان میں کرپشن، سیاسی بد انتظامی ہے۔ ذوالفقار بھٹوجونیئر نے کہا ہے کہ میں اپنی فیملی پر ذاتی حیثیت میں تنقید نہیں کرنا چاہتا مگر یہ سیاست کی بات ہو رہی ہے۔

عمران خان نے ایک ہفتہ مزید وزیراعظم رہنے کیلئے آئین کو توڑ دیا، بلاول بھٹو

انہوں نے انٹرویو کے دوران مزید کہا کہ وزارت تعلیم کی بات کی جائے تو اعلیٰ تعلیم کے لیے رشوت دینی پڑتی ہے، لوگوں کو تعلیم کے حصول کے لیے بھی رشوت دینی پڑ رہی ہے۔


متعلقہ خبریں