عمران خان نے سرخ لکیر عبور کر لی، اداروں کو جواب طلب کرنا چاہیے، خالد مقبول

Khalid Maqbool

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان نے اس نازک وقت میں ملکی سلامتی کے اداروں کو نشانہ بنایا، وہ سرخ لکیر عبور کرلی جس کے بعد حب الوطنی پر سوالات اٹھنے شروع ہو جائیں، اداروں کو ان سے جواب طلب کرنا چاہیے۔

پاک فوج میں عمران خان کے متنازع بیان پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، آئی ایس پی آر

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اداروں کے اندر بغاوت کی ناکام کوشش کی گئی ہے، پی ٹی آئی کی قیادت سے اس بیان پر وضاحت کی امید رکھتا ہوں، یہ وقت جمہوریت کو مضبوط کرنے کا ہے۔

ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے سب کو مل بیٹھ کر مسائل حل کرنا ہوں گے، ایسا کوئی راستہ اختیار نہ کیا جائے جس سے جمہوریت کو خطرہ ہو، جمہوریت پرہی چل کر پاکستان اپنے خوابوں کی منزل پرپہنچ سکتا ہے۔

عمران خان انگائیڈیڈ میزائل ہے، انتشار پھیلا کر پاکستان کو لیبیا اور شام جیسا بنانے کی کوشش کر رہا ہے، بلاول

ہم نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حالیہ دنوں میں پورے پاکستان میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا ئی ہے، سب کو اپنے حصے کا حق ادا کرنا ہے تا کہ پاکستان اس مشکل وقت سے نکل جائے۔


متعلقہ خبریں