پی سی بی نے شاہنواز دھانی اور محمد رضوان کی انجری کے حوالے سے اپڈیٹ دے دی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاہنواز دھانی اور محمد رضوان کی انجری سے متعلق تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کر دیا۔

اپنے بیان میں پی سی بی ترجمان نے بتایا ہے کہ  شاہنواز دھانی کی فٹنس میں پہلے سے بہت بہتری آئی ہے،میڈیکل ٹیم انہیں مسلسل مانیٹر کر رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ محمد رضوان کی ایم آر آئی رپورٹ کل موصول ہو گی،مزید کوئی بھی فیصلہ ایم آر آئی رپورٹ کی روشنی میں کیا جائے گا، اس وقت محمد رضوان بہت بہتر محسوس کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں