عالمی برادری پاکستان کی مدد جاری رکھے، احسن اقبال کی امریکی کانگریس کے وفد سے ملاقات

عالمی برادری پاکستان کی مدد جاری رکھے، احسن اقبال کی امریکی کانگریس کے وفد سے ملاقات

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیلاب وسیع پیمانے پر آیا ہے اس لیے بین الاقوامی سطح پر امداد کی ضرورت ہے، عالمی برادری بدترین بحران میں پاکستان کی مدد جاری رکھے۔

رکن کانگریس شیلا جیکسن کا سیلاب متاثرین کیلئے 30 ملین ڈالرز کی امداد کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جنرل سیکریٹری اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے یہ بات امریکی کانگریس کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔

ملاقات کرنے والوں میں امریکی کانگریس کی رکن شیلا جیکسن، ٹام سوزی اور آل گرین شامل تھے۔ اس موقع پر پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے دوران ملاقات کہا کہ حالیہ سیلاب نے پاکستان کو بری طرح متاثر کیا ہے، ابتدائی تخمینے کےمطابق تقریباً 10 بلین ڈالرز کا نقصان ہوا ہے، سیلاب سے متاثرہ 70 فیصد علاقے پسماندہ تھے۔

سیلاب: اموات 1314 ہوگئیں، مسلح افواج کا ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جاری

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکرسیلاب زدگان کی مدد کر رہی ہے، پاکستان کا شمار ان 7 ممالک میں ہوتا ہے جو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا شکار ہیں۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے تجویز پیش کی کہ ترقی پذیر ممالک میں انفرا اسٹرکچر کے مضبوط نظام کیلئےعالمی فنڈ قائم کیا جائے، اس وقت تعمیرنو اور بحالی سب سے بڑا چیلنج ہیں۔

وزیراعلیٰ نے سیلاب سے متاثرہ مکانات کی تعمیر کیلئے عالمی بینک سے مدد مانگ لی

ہم نیوز کے مطابق احسن اقبال نے کہا کہ سیلاب کے دوران ٹماٹر اور پیاز کی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں، حکومت پہلے مرحلے کے بعد جلد از جلد بحالی کا عمل شروع کرے گی۔


متعلقہ خبریں