ملک بھر میں سیلا ب سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 325 ہوگئى


ملک بھر میں سیلا ب سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 325 ہوگئی۔

ملک بھرمیں بارشوں اور سیلا ب سے مزيد 11 افراد جاں بحق ہوئے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق  تمام11  اموات سندھ یں رپورٹ کی گئیں۔ملک بھر میں سیلا ب سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 325 ہوگئى۔

بارشوں اور سیلا ب سے سندھ میں مجموعی  طور پر اب تک 522 افراد جاں بحق ہوئے۔سیلاب سے بلوچستان  میں 260 اور پنجاب میں 189 اموات ہوئیں ۔گلگت بلتستان 22 اورآزاد کشمیر میں 42 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں:سیلاب زدہ علاقوں اور متاثرین کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں اب تک زخمى ہونے والوں کى تعداد 12 ہزار 703 ہے۔ملک بھر میں 5735 کلو ميٹر سڑکیں بارشوں اور سيلاب  میں بہہ گئیں۔  7 لاکھ 50 ہزار 481 مويشيوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ملک بهر میں 80 اضلاع بارشوں اور سيلاب  کی زد میں ہيں جبکہ  3 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار 329 افراد بارشوں سے متاثر ہوئے۔


متعلقہ خبریں