یوم دفاع و شہدا:مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب



یوم دفاع و شہدا کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی پُر وقار تقریب منعقد کی گئی۔ 

پاکستان ائیرفورس کے چاق وچوبند دستے نے مزار قائد پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔تبدیلی گارڈز کی تقریب میں پاک فضائیہ کے 60 مرد اور 5 خواتین کیڈٹس شامل تھیں۔

تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل محمد قیصر جنجوعہ تھے۔ ائیر وائس مارشل قیصر جنجوعہ نے مزارقائد پر پھولوں کی چادرچڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل محمد قیصر جنجوعہ نے پریڈ  کا معائنہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ہماری بہادر فوج وطن کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں،  یوم دفاع و شہداء پر صدر مملکت اور وزیراعظم کا خراج تحسین

یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے مزار اقبال پر پاکستان رینجرز پنجاب کے زیر اہتمام تقریب منعقد کی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز پنجاب میجر جنرل سید آصف حسین  نے مزار اقبال پر حاضری دی۔

ڈائریکٹر جنرل نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ ڈی جی رینجرز نے شہدا کی قربانیوں پر روشنی ڈالی اور علامہ اقبال کو خراج تحسین پیش کیا۔


متعلقہ خبریں