آرمی چیف سے امریکی وفد کی ملاقات، سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی پیشکش

فارمیشن کمانڈرز کا آئین و قانون کی حکمرانی کو ہر قیمت پر برقرار رکھنے کے عسکری قیادت کے فیصلے پر بھر پور اور مکمل اعتماد

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے  امریکی وفد نے ملاقات کی۔امریکی وفد نے مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی پیشکش کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی کانگریس رکن شیلا جیکسن  سمیت امریکی وفد نے ملاقات کی ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔امریکی وفد نے آرمی چیف سے پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر افسوس کااظہار کیا۔امریکی وفد  نے سیلاب سے جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کیا۔

یہ بھی پڑھیں:شہدا کی بے مثال قربانیوں کی بدولت ہمارا پرچم سربلند ہے، یوم دفاع پر آرمی چیف کا پیغام

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق امریکی وفد نے مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی پیشکش کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔آرمی چیف کہنا ہے کہ عالمی شراکت داروں کی مدد متاثرین کی بحالی میں اہم ہوگی۔

امریکی وفد نے سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا بھی دورہ کیا۔ وفد کو امدادی اور ریسکیو آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔

 


متعلقہ خبریں