ڈینئیل کریگ ایک بار پھر جیمز بونڈ کے روپ میں نظر آئیں گے

ڈینئیل کریگ ایک بار پھر جیمز بونڈ کے روپ میں نظر آئیں گے | urduhumnews.wpengine.com

لاس اینجلیس/اسلام آباد: مداحوں کا انتظارختم ہونے جارہا ہے کیونکہ ڈینئیل کریگ بہت جلد جیمز بونڈ کے روپ میں نظر آئیں گے ۔

ڈینیئل کریگ نے2015 میں ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ وہ آئندہ بونڈ سیریز کی فلموں میں کام نہیں کریں گے تاہم چارمرتبہ جیمز بونڈ کا کردارادا کرنے کے بعد وہ اب پانچویں مرتبہ یہ کردارادا کرتے نظر آئیں گے۔

ڈینیئل کریگ نےاب تک جن بونڈ سیریز کی فلموں میں کام کیا ان میں 2006 میں بونڈ سیریز کی فلم ’کسینو رائل‘، 2008 میں ’کوانٹم آف سولیس‘، 2012 میں ’اسکائی فال‘ اور 2015 میں ’اسپیکٹر‘ شامل ہیں۔ ڈینئیل کریگ کی جیمز بونڈ سیریز کے ساتھ پانچویں فلم ہوگی۔

بونڈ سیریز کی فلم ’اسپیکٹر‘ نے ساڑھے دس کھرب اور ’اسکائی فال‘ نے ساڑھے 13 کھرب کا بزنس کیا تھا۔ 50 سالہ ڈینیئل کریگ نے جیمز بونڈ کی پانچویں فلم کے لیے پانچ کروڑ ڈالرکا معاہدہ کیا ہے۔

جیمز بونڈ ایک جاسوس کا کردار ہے جسے آئن فلمینگ نے 1953 میں لکھا تھا جس پراب تک 24 فلمیں بنائی جاچکی ہیں۔ جیمز بونڈ سیریز اب تک آٹھ کھرب کا بزنس کرچکی ہے۔


متعلقہ خبریں