دولتمند پاکستانیوں کو سیلاب متاثرین کی مدد کرنی چاہیئے، سراج الحق

Siraj Ul Haq

کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ دولتمند پاکستانیوں کو سیلاب متاثرین کی مدد کرنی چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملیر کے لوگوں کا سیلاب متاثرین کے لیے کھانا فراہم کرنے پر مشکور ہوں اور ہماری کوشش ہے کہ سیلاب متاثرین جلد اپنے گھروں میں جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز مختلف کیمپوں میں متاثرین کو فری علاج معالجہ فراہم کر رہے ہیں اور اس وقت ہم سب آزمائش سے دوچار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بھانجے کے ہاتھوں ماموں، ممانی سمیت 3 افراد قتل

سراج الحق نے کہا کہ حکومت کو متاثرین کی امداد کے لیے ہر ممکن حد تک جانا چاہیے اور پاکستان کوئی غریب ملک نہیں ہے۔ جن پاکستانیوں کے پاس دولت ہے انہیں متاثرین کی مدد کرنی چاہیے۔


متعلقہ خبریں