ڈالر کی قیمت پھر بڑھنے لگی


کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں  ایک روپے 56 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 219.86 سے بڑھ  کر  221.42 روپے پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ ڈالر کی قدر میں گزشتہ روز بھی 88 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں