سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑا اضافہ

سونے قیمت

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 50 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 51 ہزار 150 روپے پر پہنچ گئی۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 615 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 29 ہزار 587 روپے ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت پھر بڑھنے لگی

گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا اور سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 400 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 48 ہزار 100 روپے ہو گئی تھی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 258 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 26 ہزار 972 روپے ہو گئی تھی۔


متعلقہ خبریں